سورة طه - آیت 18

قَالَ هِيَ عَصَايَ أَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا وَأَهُشُّ بِهَا عَلَىٰ غَنَمِي وَلِيَ فِيهَا مَآرِبُ أُخْرَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

موسیٰ نے جواب دیا : ’’یہ میری لاٹھی [١٤] ہے، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں (علاوہ ازیں) میرے لیے اس میں اور بھی کئی فوائد [١٥] ہیں‘‘

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور اس کے ذریعہ میں اپنی بکریوں کے کھانے کے لیے درختوں سے پتے گراتا ہوں اور میں اسے دیگر کاموں کے لیے استعمال کرتا ہوں، مثال کے طور پر میں اس پر اپنا زاد سفر اور پانی لٹکا کر اپنے کندھے پر ڈھوتا ہوں۔