سورة طه - آیت 8

اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں، اس کے سارے ہی نام [٧] اچھے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (8) میں فرمایا گیا کہ مذکورہ بالا طریقہ عبادت کا مستحق وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تمام پاکیزہ ناموں کا صرف وہی سزاوار ہے، جن کی تعداد کے بارے میں امام نووی نے علما کا اتفاق کیا ہے کہ اللہ کے ایک ہزار نام ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے سورۃ الاعراف آیت (180) کی تفسیر۔