سورة مريم - آیت 93

إِن كُلُّ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَٰنِ عَبْدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آسمان اور زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ سب رحمٰن کے حضور غلام [٨١] بن کر آئیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جب قیامت ہوگی تو آسمان و زمین میں پائے جانے والے تمام انس و جن اور فرشتے اپنی عبودیت کا اظہار کرتے ہوئے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ اس کے حضور کھڑے ہوں گے، اس کے لیے اولاد کا ہونا خلاف عقل ہے، وہ تو اپنی تمام مخلوقات سے بے نیاز ہے، اولاد تو مخلوق کی ہوتی ہے جو اپنے لیے دنیاوی زندگی میں یارو مددگار کا محتاج ہوتا ہے۔