سورة مريم - آیت 88
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ رحمٰن کی اولاد ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(53) اس آیت کریمہ میں یہود و نصاری اور بعض قبائل عرب کی تردید کی گئی ہے جو اللہ تعالیٰ کے لیے اولاد ثابت کرتے تھے، یہود عزیر (علیہ السلام) کو اور نصاری عیسیٰ (علیہ السلام) کو اللہ کا بیٹا، اور عرب فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں بتاتے تھے،