سورة مريم - آیت 68

فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيَاطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ کے پروردگار کی قسم! ہم انھیں اور ان کے ساتھ شیطانوں کو ضرور جمع کر لائیں گے۔ پھر ان سب کو گھٹنوں کے بل جہنم کے ارد گرد حاضر کردیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مفسرین نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذلیل ترین مخلوق شیاطین کے ساتھ ان کا حشر، ان کی حقارت ظاہر کرنے کے لیے کرے گا، نیز اس طرف بھی اشارہ مقصود ہوگا کہ ان کا شرک و کفر شیاطین کی اتباع کا نتیجہ تھا، اس لیے تابع و متبوع دونوں کو جہنم میں اکٹھا کردیا جائے گا۔