سورة مريم - آیت 41
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِبْرَاهِيمَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اس کتاب میں سیدنا ابراہیم کا قصہ [٣٧] بیان کیجئے بلاشبہ وہ راست باز [٣٨] انسان اور ایک نبی تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23) یہاں سے ابراہیم (علیہ السلام) اور ان کے کافر باپ آزر کا واقعہ بیان کیا جارہا ہے، نبی کریم کو کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو ابراہیم کی اولاد کہتے ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں، ذرا انہیں آپ قرآن کریم میں ان کا وہ واقعہ سنا دیجیے جو انہیں اپنے باپ آزر کے ساتھ پیش آیا تھا جو مکہ کے بت پرستوں کی طرح بت پرست تھا اور ابراہیم بہت بڑے صدق و صفا والے اور اللہ کے نبی تھے،