سورة مريم - آیت 36

وَإِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور (آپ انھیں بتائیں کہ) اللہ ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے لہٰذا ا اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18) یہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے کلام کا تتمہ ہے کہ بیشک اللہ ہی میرا اور تمہارا رب ہے اس لیے اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے جو اس پر چلے گا رشد و ہدایت پائے گا اور جو اس کی مخالفت کرے گا وہ گمراہ ہوجائے گا۔