سورة مريم - آیت 30
قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بچہ بول اٹھا۔ میں اللہ کا بندہ [٢٩] ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے کتاب دی ہے اور نبی بنایا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
عیسیٰ (علیہ السلام) ان کی بات سن کر بول پڑے، اور کہا کہ میں اللہ کا بندہ ہوں، اس نے ازل میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ مجھے انجیل دے گا اور مجھے نبی بنائے اور میں جہاں بھی رہوں گا