سورة مريم - آیت 24
فَنَادَاهَا مِن تَحْتِهَا أَلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس وقت درخت کے نیچے سے (فرشتے نے) انھیں پکار کر کہا کہ '': غمزدہ نہ ہو، تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ بہا دیا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) مریم علیہا السلام ایک ٹیلہ پر تھیں اور جبریل (علیہ السلام) ٹیلے کے نیچے تھے، جب انہوں نے مریم کی غم سے بھری بات سنی تو انہیں پکار کر کہا کہ اے مریم ! غم نہ کر اللہ نے تجھے ایک ایسا بچہ دیا ہے جو سردار قوم صاحب عزوشرف اور رفیع المرتبت ہوگا۔ ایک دوسرا قول یہ ہے کہ سری چھوٹی نہر کے معنی میں ہے، یعنی اللہ نے تیرے قدموں میں بطور معجزہ نہر جاری کردی ہے۔