سورة مريم - آیت 2

ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ آپ کے پروردگار کی اس رحمت کا ذکر ہے جو اس نے اپنے بندے زکریا [٣] پر کی تھی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے زکریا (علیہ السلام) پر اپنے فضل و کرم کا ذکر کیا ہے، جو بنی اسرائیل کے بہت ہی عظیم المرتبت نبی، اور یحی (علیہ السلام) کے والد تھے، صحیح بخاری میں ہے کہ وہ پیشہ کے اعتبار سے بڑھئی تھے اور اپنے ہاتھ کی کمائی کھاتے تھے،