سورة الكهف - آیت 68
وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَىٰ مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جس واقعہ کی حقیقت کا آپ کو علم نہ ہو اس پر آپ صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور مجھ پر اعتراض کریں گے اس لیے کہ اللہ نے مجھے جن بعض غیبی امور کا علم دیا ہے اس کی تائید اس علم وحی سے نہیں ہوتی جو اللہ نے آپ کو دیا ہے، اور چونکہ آپ صاحب شریعت رسول ہیں اس لیے ایسے کام کو دیکھ کر آپ کے لیے سکوت جائز نہیں ہوگا جو آپ کے علم کے مطابق ناجائز اور منکر ہے۔