سورة الكهف - آیت 36
وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّي لَأَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْهَا مُنقَلَبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور نہ ہی میں یہ گمان کرتا ہوں کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر مجھے اپنے رب کے ہاں پلٹا کرلے جایا بھی گیا تو میں یقینا اس سے بہتر جگہ پاؤں گا''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور چونکہ وہ آخرت اور وہاں کے حساب و کتاب کا قائل نہیں تھا، اس لیے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ جسے لوگ قیامت کہتے ہیں وہ کبھی آئے گی، اور اگر بالفرض مان بھی لوں کہ قیامت آئے گی تو وہاں مجھے ان باغوں سے بہتر باغ ملے گا، اس لیے کہ اللہ کی نگاہ میں میرا مقام اعلی ہونے کی وجہ سے ہی مجھے یہاں یہ سب کچھ ملا ہے، اس لیے اس زندگی میں مجھے بدرجہ اولی اس سے اچھی نعمتیں ملیں گی،