سورة الإسراء - آیت 107

قُلْ آمِنُوا بِهِ أَوْ لَا تُؤْمِنُوا ۚ إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِن قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ ان سے کہئے : تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ، اس [١٢٦] سے پہلے جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے جب انھیں یہ قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ تھوڑیوں کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(69) نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کافروں کو احساس دلائیں کہ اللہ اور رسول کی نگاہ میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے نہ ان کا ایمان لانا کوئی بڑی اہم بات ہے اور نہ ہی ان کے کفر و عناد سے کسی اور کو کوئی نقصان پہنچے گا، اگر وہ اللہ پر ایمان نہیں لائیں گے اور قرآن کریم کو اس کی کتاب تسلیم نہیں کریں گے، تو کیا ہوتا ہے ان سے بہت ہی اچھے لوگ، یعنی اہل کتاب کے نیک علما مثلا عبداللہ بن سلام، سلمان فارسی اور نجاشی وغیرہم اسے اللہ کی کتاب اور نبی کریم (ﷺ) کو وہی رسول مان چکے ہیں جن کی بشارت تورات و انجیل میں دی جاچکی ہے، اور ان علمائے صالحین کا حال یہ ہے کہ جب ان کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت کی جاتی ہے تو اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے اپنی ٹھڈیوں اور سروں کے بل سربسجود ہوجاتے ہیں کہ اس نے ان پر یہ احسان کیا کہ انہوں نے نبی کریم (ﷺ) کا زمانہ پایا، اور ان پر اور قرآن کریم پر ایمان لے آئے،