سورة الإسراء - آیت 68
أَفَأَمِنتُمْ أَن يَخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ أَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ وَكِيلًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی پر ہی (زمین میں) دھنسا دے یا تم پر (ایسی آندھی) بھیج دے جس میں پتھر ہوں۔ پھر تمہیں اپنے لئے کوئی کارساز بھی نہ ملے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (68) میں اس ناشکری پر دھمکی دیتے ہوئے اور ڈراتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا کہ سمندر سے نکل کر جس حصہ زمین پر اترے ہو، اللہ تعالیٰ اس کو دھنسا دے اور تم زمین کے نیچے چلے جاؤ، یا کسی شدید آندھی کو بھیج دے جو تم پر پتھروں کی بارش کردے، اور تمہیں ہلاک کردے، اور کوئی تمہاری مدد کے لیے نہ آئے،