سورة الإسراء - آیت 30
إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ آپ کا پروردگار جس کے لئے وہ چاہتا ہے رزق کشادہ [٣٥] کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے۔ وہ اپنے بندے سے خبردار ہے اور انھیں دیکھ رہا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19) بندوں کی روزی میں وسعت اور تنگی، اللہ تعالیٰ کی مشیت کے تابع ہے، وہ ان کے ظاہر و باطن کو خوب جانتا ہے، اور اپنی حکمت کے تقاضے کے مطابق جس کو چاہتا ہے روزی بڑھا دیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے گھٹا دیتا ہے۔