سورة النحل - آیت 122
وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہم نے انھیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کی اور آخرت میں تو وہ یقیناً صالحین میں سے ہوں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور دنیا میں انہیں اچھائی دی یعنی ان کا ذکر جمیل تمام اہل ادیان کی زبانوں پر ہمشیہ کے لیے ثبت ہوگیا، اور آخرت میں وہ صالحین کی جماعت کے ساتھ جنت میں اعلی مقام پر فائز ہوں گے۔