سورة النحل - آیت 50

يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۩

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں جو ان کے اوپر ہے اور وہی کام کرتے ہیں جو انھیں حکم [٤٩] دیا جاتا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں، جو ہر عظمت و کبریائی والا ہے اور تمام مخلوق اس کے نیچے ہے، اور اللہ کی جانب سے جو احکام و اوامر ان کے لیے صادر ہوتے ہیں انہیں پورے جذبہ بندگی کے ساتھ بجا لاتے ہیں۔ آیت (50) سے علمائے سلف نے اللہ تعالیٰ کے لیے فوقیت اور علو کی صفت ثابت کی ہے جس کی کیفیت معلوم نہیں ہے اور جو بندوں کی صفت فوقیت و علو کے مشابہ نہیں ہے۔