سورة النحل - آیت 49
وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِن دَابَّةٍ وَالْمَلَائِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آسمانوں اور زمین میں جتنی جاندار مخلوق ہے اور فرشتے بھی [٤٨] سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور کبھی تکبر نہیں کرتے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیات (49، 50)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آسمانوں میں رہنے والے تمام فرشتے اور زمین پر چلنے والے تمام چوپائے، سب اس کے سامنے سر تسلیم خم کیے ہوئے ہیں، سبھی اس کے منشا اور ارادہ کے پابند ہیں، حیات و موت اور صحت ہر شے میں اس کے فیصلہ کے پابند ہیں، بالخصوص فرشتے اس کی عبادت اور اس کے سامنے سجدہ کرنے سے کبھی بھی انکار نہیں کرتے ہیں،