سورة النحل - آیت 37

إِن تَحْرِصْ عَلَىٰ هُدَاهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَن يُضِلُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ایسے لوگوں کی ہدایت کے لئے [٣٨] آپ خواہ کتنی خواہش کریں، اللہ جسے گمراہ کردے اسے کوئی راہ نہیں دکھا سکتا اور ان کا کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(23) اگر اللہ تعالیٰ کسی کو اپنی مشیت کونی کے مطابق گمراہ چھوڑ دے تو نبی کریم (ﷺ) کی ہزار خواہش کے باوجود وہ راہ راست پر نہیں آسکتا ہے، اور نہ عذاب الہی کو کوئی اس سے ٹال سکتا ہے، اس حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی متعدد آیتوں میں بیان فرمایا ہے۔ سورۃ یونس کی آیات (96،97)میں فرمایا ہے : İإِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ (96) وَلَوْ جَاءَتْهُمْ كُلُّ آيَةٍ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَĬ یقینا جن لوگوں کے حق میں آپ کے رب کی بات ثابت ہوچکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے، چاہے ان کے پاس تمام دلائل پہنچ جائیں، جب تک کہ وہ دردناک عذاب کو نہ دیکھ لیں۔