سورة الحجر - آیت 92

فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سو آپ کے پروردگار کی قسم ! ہم ان سے ضرور (ان اعمال کی) باز پرس کریں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(39) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام کافروں کے اعمال کا محاسبہ کرے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے، ایک دوسرا قول یہ ہے کہ یہاں مؤمن و کافر تمام بنی نوع انسان مراد ہیں، اس قول کی تائید قرآن کریم کی ان آیتوں سے ہوتی ہے جن میں تمام بنی نوع انسان سے پوچھے جانے کی صراحت آئی ہے۔ مثلا سورۃ الغاشیہ کی آیات (25،26) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : İإِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ (25) ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْĬبیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے، پھر ان سے حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے۔