سورة الحجر - آیت 91

الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے [٤٩] کردیا تھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(38) پہلے قول کے مطابق یہاں قرآن سے مراد وہ آسمانی کتاب ہوگی جس کی اتباع کا قوم صالح کو حکم دیا گیا تھا کہ انہوں نے اس آسمانی کتاب کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے اور ان کے قتل کی سازش کی، باقی اوال کے مطابق قرآن سے مراد قرآن کریم ہوگا جو نبی کریم (ﷺ) پر نازل ہوا تھا۔