سورة الحجر - آیت 78
وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ایکہ والے [٤٠] بھی یقیناً ظالم تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(31) اصحاب ایکہ سے مراد شعیب (علیہ السلام) کی قوم ہے، یہ لوگ ایک ایسے علاقہ کے رہنے والے تھے جہاں کثرت سے درخت پائے جاتے تھے ان کا ظلم یہ تھا کہ وہ اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک ٹھہراتے تھے راہ چلتے مسافروں کو لوٹ لیتے تھے، اور ناپ تول میں کمی کرتے تھے، تو اللہ نے شعیب (علیہ السلام) کو ان کی ہدایت کے لیے مبعوث فرمایا، لیکن انہوں نے ان کی تکذیب کی، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کرنے کے لیے ایسا بادل بھیج دیا جس میں آگ تھی جس نے انہیں جلا کر خاکستر کردیا، قوم لوط اور قوم شعیب کی بستیاں شاہراہ پر ایک دوسرے کے قریب تھیں۔