سورة الحجر - آیت 70

قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ کہنے لگے کہ ہم نے تجھے اس بات سے منع نہیں کیا تھا کہ تم دنیا جہان کی حمایت [٣٥] نہ کیا کرو؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کیا ہم نے تمہیں بارہا نہیں کہا ہے کہ جب ہم کسی کے ساتھ بدکاری کرنا چاہیں تو ہمیں روکا نہ کرو۔ ایک قول یہ ہے کہ انہوں نے لوط (علیہ السلام) کو پہلے سے منع کر رکھا تھا کہ وہ لوگوں کو اپنا مہمان نہ بنایا کریں؟