سورة الحجر - آیت 46

ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اور ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں بلا خوف و خطر داخل ہوجاؤ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان سے کہے گا کہ تم لوگ پوری سلامتی کے ساتھ اور تمام آفات و بلیات سے محفوظ و مامون، جنت میں داخل ہوجاؤ۔