سورة الحجر - آیت 19

وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اسی میں سلسلہ ہائے کوہ جما دیئے اور اس میں سے ہر مناسب [١٠] چیز کو ہم نے اگایا

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(١٢) اللہ تعالیٰ کے مظاہر قدرت کا بیان ابھی جاری ہے کہ زمین کو انسانوں کے لیے فرش بنا کر پھیلا دیا، اور بڑے بڑے پہاڑوں کو اس کے اوپر جما دیا تاکہ حرکت نہ کرے، اور اپنی حکمت کے تقاضوں کے مطابق اس پر پودے اگائے، بایں طور کہ ان چیزوں میں کوئی شخص نہ کمی لاسکتا ہے اور نہ زیادتی، اور جس ہیئت و کیفیت میں انہیں پیدا کیا ہے اس سے عمدہ کوئی کیفیت نہیں ہوسکتی ہے۔