سورة البقرة - آیت 175
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہی لوگ ہیں [٢١٩] جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لے لیا۔ یہ لوگ دوزخ کی آگ پر کتنا بڑا صبر کرنے والے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
253: ان کافروں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرتِ الٰہی کے بدلے عذاب نار کو قبول کرلیا ہے یہ لوگ قیامت کے دن ایسے سخت اور دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے کہ دیکھنے والے ان کے صبر پر مارے حیرانگی کے کہیں گے کہ اتنا دردناک عذاب یہ لوگ کیسے برداشت کیے جا رہے ہیں؟