سورة الحجر - آیت 1

الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ا۔ ل۔ ر یہ اللہ کی کتاب اور اس قرآن کی آیات ہیں جو اپنے احکام واضح طور [١] پر بیان کرنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(1) الر، یہ حروف مقطعات ہیں ان کا معنی اللہ ہی جانتا ہے، سے اشارہ اس سورت کی آیت یا پورے قرآن کی آیتوں کی طرف ہے اور کتاب سے مراد یا تو قرآن کریم ہے یا عام آسمانی کتابیں جن میں قرآن بھی داخل ہے۔