سورة ابراھیم - آیت 23

وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ۖ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انھیں ایسے باغوں میں داخل کیا جائے گا جن میں نہریں بہ رہی ہیں وہ اللہ کے حکم سے ان میں ہمیشہ [٢٨] رہیں گے۔ وہاں ان کی دعائے ملاقات [٢٩] سلام ہوگی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(18) جہنمیوں کا انجام بیان کیے جانے کے بعد اب اہل جنت کا انجام بیان کیا جارہا ہے۔ فرشتے اہل جنت کی تعظیم کریں گے اور انہیں سلام کریں گے، اللہ تعالیٰ نے سورۃ الزمر آیت (73) میں فرمایا ہے : İوَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْĬ کہ جنت کے خازن فرشتے اہل جنت کو سلام کریں گے، اور سورۃ الرعد آیات (23،24) میں فرمایا ہے : İوَالْمَلَائِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ (23) سَلَامٌ عَلَيْكُمْĬ کہ فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آکر سلام کریں گے۔