سورة ابراھیم - آیت 17
يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ ۖ وَمِن وَرَائِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جسے وہ گھونٹ گھونٹ پئے گا اور اسے بمشکل ہی حلق سے اتار سکے گا موت اسے ہر طرف سے آئے گی مگر وہ مرے [٢٠] گا نہیں اور اس سے آگے اور سخت عذاب ہوگا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور موت ہر چہار جانب سے انہیں گھیرے رہے گی لیکن وہ مریں گے نہیں اور سخت اور نہ ختم ہونے والا عذاب ان کے پیچھے لگا رہے گا۔