سورة یوسف - آیت 92

قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ۖ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یوسف نے کہا : آج تم پر کوئی گرفت نہیں۔ اللہ تمہیں [٨٩] معاف کرے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(79) یوسف (علیہ السلام) نے کہا جاؤ، آج میں نے تمہیں معاف کردیا، ماضی کی غلطی پر تمہارا مواخذہ نہیں کروں گا، اللہ بھی تمہیں معاف کردے، اور وہ تو بے حد رحم کرنے والا ہے۔