سورة یوسف - آیت 75

قَالُوا جَزَاؤُهُ مَن وُجِدَ فِي رَحْلِهِ فَهُوَ جَزَاؤُهُ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

برادران یوسف کہنے لگے : '' جس کے سامان میں وہ (گمشدہ چیز) پائی جائے وہی اس کا بدلہ ہے۔ ہم (اپنے ہاں) ظالموں کو [٧٠] اسی طرح سزا دیتے ہیں''

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

انہوں نے کہا کہ جس کے سامان میں پیالہ ملے اسے بادشاہ اپنا غلام بنا لے، چوری کرنے والوں کو ایسی ہی سزا ملنی چاہیے۔