سورة یوسف - آیت 69
وَلَمَّا دَخَلُوا عَلَىٰ يُوسُفَ آوَىٰ إِلَيْهِ أَخَاهُ ۖ قَالَ إِنِّي أَنَا أَخُوكَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جب یہ لوگ یوسف کے پاس آئے تو یوسف نے اپنے بھائی کو اپنے ہاں جگہ دی اور اسے بتا دیا کہ میں ہی تیرا بھائی (یوسف) ہوں لہٰذا تم اب ان باتوں [٦٨] کا غم نہ کرو جو یہ کرتے رہے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(61) جب یوسف کے پاس بنیامین کو لے کر پہنچے، تو انہوں نے ان سب کی خوب خاطر مدارت کی، اور بنیامین کو کسی بہانے سے الگ بلا کر سارا ماجرا سنا دیا اور بتایا کہ میں تمہارا بھائی یوسف ہوں، اور کہا کہ جو کچھ میرے سوتیلے بھائیوں نے کیا تھا اس کا غم نہ کرو اور ابھی راز کو افشا نہ کرو، اور میں تمہیں کوئی سبب پیدا کر کے اپنے پاس روک لوں گا، تاکہ عزت و آرام کے ساتھ میرے پاس رہ سکو۔