سورة یوسف - آیت 62

وَقَالَ لِفِتْيَانِهِ اجْعَلُوا بِضَاعَتَهُمْ فِي رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا إِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور یوسف نے اپنے خادموں سے کہا کہ : ’’ان کی پونجی ان کی کھرجیوں [٦٠] میں ہی رکھ دو تاکہ جب وہ اپنے گھروں میں پہنچیں تو اسے پہچان لیں اور شائد (اسی طرح وہ جلد) دوبارہ یہاں آئیں‘‘

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(54) یوسف (علیہ السلام) نے تولنے والوں سے کہا کہ جو رقم انہوں نے ادا کی ہے، اسے ان کے سامان میں رکھ دو، تاکہ واپسی کے بعد انہیں اپنی رقم ملے گی تو دوبارہ آئیں گے۔