سورة یوسف - آیت 61
قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ کہنے لگے : ’’ہم اس کے والد کو اس کام پر آمادہ کریں گے اور یہ کام کرکے رہیں [٥٩] گے‘‘
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(53) یعقوب (علیہ السلام) کے بیٹوں نے خازن مصر کی دھمکی سن کر کہا کہ اگر تم لوگ اس بھائی کو نہ لائے تو میرے ملک میں دوبارہ نہ آنا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے اس کے باپ کو راضی کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اور مزید تاکید کے طور پر کہا کہ ہم یقینا اسے لے کر آئیں گے۔