سورة یوسف - آیت 16

وَجَاءُوا أَبَاهُمْ عِشَاءً يَبْكُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور وہ رات کو روتے، پیٹتے اپنے باپ کے پاس آئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16) انہوں نے اپنے باپ کو دھوکہ دینے کے لیے یہ عذر پیش کیا، تاکہ انہیں یقین ہوجائے کہ یوسف اس دنیا سے رخصت ہوگئے، اور آہستہ آہستہ ان کے دل سے یوسف کی محبت نکل جائے، اور ان کے بھائیوں کو پوری محبت دینے لگیں، اور رات کے وقت یعقوب کے پاس اس لئے آئے تاکہ دن کی روشنی میں ان کی جھوٹی معذرت کا بھرم نہ کھل جائے، ان کی آنکھوں میں جھوٹ کو نہ پڑھ لیں اور رو کر انہوں نے یہ باور کرانا چاہا کہ یوسف سے انہیں بے حد محبت تھی، تاکہ یعقوب کے دل میں ان کے بارے میں کوئی شبہ نہ گزرے۔