سورة ھود - آیت 90

وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور اپنے پروردگار سے معافی مانگو اور اسی کے آگے توبہ [١٠٢] کرو۔ میرا پروردگار یقیناً رحم کرنے والا اور (اپنی مخلوق سے) محبت رکھنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(75) عذاب سے ڈرانے کے بعد انہیں نصیحت کی کہ وہ بتوں کی عبادت سے تائب ہوجائیں، اللہ سے مغفرت طلب کریں، توحید باری تعالیٰ پر عمل پیرا ہوجائیں اور ناپ تول میں کمی کرنے سے باز آجائیں، تو اللہ بڑا ہی مہربان ہے اور اپنے بندوں سے بڑا ہی محبت کرنے والا ہے، وہ یقینا انہیں معاف کردے گا اور ان پر رحم کرے گا۔