سورة ھود - آیت 86
بَقِيَّتُ اللَّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۚ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِحَفِيظٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تمہارے لئے اللہ کی دی ہوئی بچت [٩٦] ہی بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور میں تم پر کوئی محافظ تو نہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(71) آخر میں شعیب (علیہ السلام) نے انہیں نہایت مخلصانہ نصیحت کی کہ لوگوں کے حقوق عدل و انصاف کے ساتھ ادا کرنے کے بعد، تمہارے پاس اللہ کا دیا ہوا جو حلال مال بچ جائے وہ اس مال سے زیادہ بابرکت ہے جو ناپ تول میں کمی، لوگوں کے حقوق مار کے، اور چوری اور ڈاکہ زنی کے ذریعہ حاصل کیا جائے، اس کے بعد ان سے کہا کہ میں تو اللہ کے دین کا مبلغ ہوں، اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہوں، تم پر نگراں مقرر نہیں ہوں کہ تمہیں زبردستی برے اعمال سے روک دوں۔