سورة البقرة - آیت 147
الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ تحویل قبلہ کا حکم جو تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے بالکل درست ہے۔[١٨٤] لہٰذا اس کے متعلق ہرگز شک میں نہ پڑنا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
221: نبی کریم (ﷺ) اور مؤمنین کے لیے مزید یقین دہانی ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) پر جو قرآن نازل ہوا ہے اور انہیں جو دین دے کر بھیجا گیا ہے وہی حق ہے جس میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں، اس لیے آپ کی امت اس حق میں کوئی شبہ نہ کرے۔