سورة ھود - آیت 67

وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انھیں ایک دھماکہ [٧٩] نے آپکڑا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے رہ گئے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(54) وہ ہیبت ناک اور خطرناک چیخ تھی جو آسمان سے آئی تھی، جس کی شدت تاثیر سے تمام کافروں کے جسموں پر کپکپی طاری ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سبھی موت کے گھاٹ اتر گئے۔