سورة ھود - آیت 59
وَتِلْكَ عَادٌ ۖ جَحَدُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَعَصَوْا رُسُلَهُ وَاتَّبَعُوا أَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یہ قوم عاد (کی اجڑی ہوئی بستیاں) ہیں ان لوگوں نے اپنے پروردگار کی آیات کا انکار کیا اور اللہ کے [٦٧] رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جابرسرکش کے طریقہ کی پیروی کرتے رہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(46) یہ لوگ قوم عاد کے نام سے جانے جاتے تھے، انہوں نے کفر باللہ کا ارتکاب کیا تھا، اور آفاق و انفس میں موجود ان نشانیوں کا انکار کردیا تھا جو اللہ کی وحدانیت پر دلیل تھیں، اور مشرکانہ اعمال میں اپنے ان متکبر سرداروں کی پیروی کی تھی جو اللہ کے بندوں کو رسولوں کی تکذیب پر ابھارتے تھے۔