سورة ھود - آیت 42
وَهِيَ تَجْرِي بِهِمْ فِي مَوْجٍ كَالْجِبَالِ وَنَادَىٰ نُوحٌ ابْنَهُ وَكَانَ فِي مَعْزِلٍ يَا بُنَيَّ ارْكَب مَّعَنَا وَلَا تَكُن مَّعَ الْكَافِرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ کشتی ان لوگوں کو لئے چلی جارہی [٤٨] تھی جبکہ ایک ایک موج پہاڑ کی طرح اٹھ رہی تھی۔ اس حال میں نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا جبکہ وہ ایک کنارے پر (کھڑا) تھا'': بیٹا! ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجا اور کافروں کا ساتھ نہ دے''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(30) جب نوح اور ان کے مسلمان ساتھی بسم اللہ کہہ کر سوار ہوگئے، تو کشتی پہاڑوں کے مانند اونچے موجوں کے درمیان چلنے لگی، اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا جو کافر ہونے کی وجہ سے کشتی میں سوار نہیں ہوا تھا، کہ اے میرے بیٹے ! اب بھی موقع ہے کہ ہمارے دین میں داخل ہوجاؤ اور ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجاؤ اور کافروں کا ساتھ چھوڑ دو۔