سورة ھود - آیت 23

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَخْبَتُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے [٢٨] اور اپنے پروردگار کے حضور گڑ گڑائے یہی لوگ اہل جنت ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) آیات (15، 16، 17) میں بیان کیا جاچکا ہے کہ طالب دنیا اور طالب آخرت برابر نہیں ہوسکتے ہیں، یہاں آیت (18) سے لے کر (24) تک اسی بات کو دوسرے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ پہلے افترا پرداز کفار و مشرکین کا حال بیان کیا گیا ہے، اور اب اہل ایمان کا ذکر خیر ہورہا ہے،