سورة یونس - آیت 55
أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
سن لو! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ سن لو! اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر اکثر لوگ جانتے نہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(43) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اس کا مالک صرف اللہ ہے، وہ جس طرح چاہتا ہے ان میں تصرف کرتا ہے، اس لیے جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے رحم کرتا ہے، اس پر کوئی اعتراض نہیں کرسکتا، اور جان لو کہ اللہ نے کافروں سے عذاب کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ بالکل حق ہے، لیکن اکثر لوگ اس کا یقین نہیں رکھتے ہیں، اسی لیے کفر کی راہ اختیار کرتے ہیں اور وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، اس لیے کافروں کو بھی مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا اور ان کے کیے کا انہیں بدلہ چکائے گا۔