سورة البقرة - آیت 131

إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جب انہیں ان کے پروردگار نے فرمایا کہ ''فرمانبردار بن جاؤ'' تو انہوں نے فوراً کہا کہ : میں جہانوں کے پروردگار کا فرمانبردار بن گیا ہوں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

193: اللہ تعالیٰ نے ابراہیم کو اخلاص، کمال عبودیت اور توحید و اسلام پر ثابت رہنے کا حکم دیا، تو انہوں نے رب العالمین کے سامنے سر تسلیم خم کردیا۔