سورة یونس - آیت 17

فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے [٢٦] ایسے مجرم کبھی فلاح [٢٧] نہیں پاتے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16) یہ بھی مشرکین کی گزشتہ استہزا آمیز بات کی تردید کا ایک حصہ ہے کہ اس آدمی سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو نبوت کا جھوٹا دعوی کرے، جیسے کہ مسیلمہ کذاب، سجاح اور اسود عنسی وغیرہم نے کیا تھا، یا جب اللہ کے سچے رسول کے ذریعہ اس کی آیتیں اس تک پہنچیں تو ان کی تکذیب کرے۔