سورة یونس - آیت 14
ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر ان کے بعد ہم نے تمہیں زمین میں ان کا جانشین [٢١] بنایا تاکہ دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14) آیت میں خطاب ان مشرکین عرب سے ہے جو رسول اللہ کے زمانہ میں موجود تھے، کہ گزشتہ اقوام کے بعد اللہ نے تمہیں زمین کا مکین بنایا، تاکہ تمہیں بھی آزمائے اور دیکھے کہ اللہ کے ساتھ تمہارا معاملہ کیسا رہتا ہے، اگر نیک عمل کرو گے تو اللہ تمہیں اچھا بدلہ دے گا اور اگر برا عمل کرو گے تو تمہیں ویسا ہی برا بدلہ دے گا۔