سورة التوبہ - آیت 89
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ نے ان کے لئے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن میں نہریں بہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جان و مال کے ذریعہ جہاد کا ذکر اوپر گذر چکا، اور جہاد کے ذریعہ دنیا و آخرت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں، اور آخرت میں اللہ تعالیٰ مجاہد کو جنت دے گا، جو اس کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔