سورة البقرة - آیت 122

يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اے بنی اسرائیل! [١٤٨] میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تمہیں عطا کی اور تمام اقوام عالم پر تمہیں فضیلت بخشی تھی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

181: اسی سورت کی آیت (48) کی تفسیر دیکھئے، آیت کے تکرار سے مقصود، بنی اسرائیل کو اللہ کے انعامات یاد دلا کر نبی کریم (ﷺ) پر ایمان لانے کی ترغیب دلائی ہے کہ وہ محض حسد کی بنیاد پر ان کا انکار نہ کریں اور تورات میں ان کی جو صفات بیان کی گئی ہیں انہیں نہ چھپائیں اور قیامت کے دن کے عذاب سے ڈریں۔