سورة الانفال - آیت 74
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ آوَوا وَّنَصَرُوا أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚ لَّهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اور جن لوگوں نے انہیں پناہ دی اور ان کی مدد کی، یہی لوگ حقیقی [٧٦] مومن ہیں۔ ان کے لئے بخشش اور عزت کا رزق ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(65) آیت (72) میں جن قسم اول کے مسلمانوں کا ذکر آچکا ہے انہی کا دوبارہ ذ کر ہو رہا ہے تاکہ اللہ کے نز دیک ان کا مقام ومرتبہ بیان کیا جائے اور اللہ کی طرف سے انہیں جو اجر عظیم ملے گا اس کی انہیں خوشخبری دی جائے مہاجرین وانصار کی اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے علاوہ قرآن کریم کی کئی آیتوں میں تعر یف کی ہے اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کا بڑا مقام ہے۔