سورة الاعراف - آیت 198

وَإِن تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَىٰ لَا يَسْمَعُوا ۖ وَتَرَاهُمْ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بلکہ اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو وہ تمہاری بات سن بھی نہیں سکتے۔ تمہیں ایسا نظر آتا ہے کہ وہ تمہاری طرف تک رہے ہیں حالانکہ فی الواقع کچھ بھی [١٩٦] نہیں دیکھتے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(127) وہ تمہاری پکار کو نہیں سنتے ہیں، اس لیے کہ ان کے کان نہیں ہیں، اگرچہ تم نے اپنے ہاتھون سے ان کے کان بنا دیئے ہیں، وہ جماد ہیں تمہیں دیکھتے نہیں ہیں اگرچہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی پتھریلی آنکھوں سے تمہیں دیکھ رہے ہیں، پھر بتاؤ تو سہی کہ میں ان پتھروں کے معبودوں کی کیا پرواہ کروں؟!